Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

وزیراعظم عمران خان کی سری لنکن وزیراعظم کو انتخابی فتح پرمبارکباد

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مہنداراجاپکسے کے وزیر اعظم کی حیثیت سے نئی مدت کے دوران دونوں برادر ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔
شائع 07 اگست 2020 11:01pm
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹو
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کے وزیر اعظم کو انتخابی فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ مہندا راجاپکسے کے وزیر اعظم کی حیثیت سے نئی مدت کے دوران دونوں برادر ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پاکسے سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن وزیر اعظم کو انتخابات میں ان کی جماعت کی کامیابی پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم عمران خان نے امید کااظہار کیا کہ مہندا راجاپکسے کے وزیر اعظم کی حیثیت سے نئی مدت کے دوران دونوں برادر ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ۔جبکہ اس دوران کورونا وائرس اور بچاؤ کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس سے متعلق حکومتی حکمت عملی سے سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پاکسے کو آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان کی سری لنکا کے وزیراعظم کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div