Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

رواں مالی سال کےبجٹ میں شامل ترقیاتی منصوبوں کے لئے پہلی قسط جاری

ترقیاتی اسکیموں کےلئے قومی خزانے سے ایک سو ایک ارب پچاس کروڑ روپے کی قسط جاری کردی گئی۔
شائع 07 اگست 2020 11:26pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

رواں مالی سال کے بجٹ میں شامل ترقیاتی منصوبوں کےلئے پہلی قسط جاری کردی گئی ہے۔ترقیاتی اسکیموں کےلئے قومی خزانے سے ایک سو ایک ارب پچاس کروڑ روپے جاری کردیے گئے۔

ترقیاتی اسکیموں کےلئے قومی خزانے سے ایک سو ایک ارب پچاس کروڑ روپے کی قسط جاری کردی گئی۔رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ایک سو سولہ ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری ہونے کا ہدف ہے.وفاقی وزارتوں کےلئے مجموعی طور پر 68ارب روپے کے ترقیاتی فنڈزجاری کئے گئے۔

آبی وسائل ڈویژن کےلئے 13ارب55کروڑروپے، خزانہ ڈویژن کےلئے 12ارب 94 کروڑروپے جاری ہوئے۔ کابینہ ڈویژن کےلئے 9ارب56 کروڑ روپے، ایچ ای سی کےلئے 5ارب61کروڑروپے۔این ایچ اے کےلئے 20 ارب93 کروڑ روپے، پیپکو کےلئے 2رب39کروڑروپے،آزاد کشمیرحکومت کو 4ارب 96 کروڑ،جی بی کو 4ارب54 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے۔

پلاننگ کمیشن کے مطابق ایرا کےلئے 30کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیے گئے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div