Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

مہنگائی میں اضافہ، شہری چکرا گئے

فیصل آباد میں مہنگائی نے شہریوں کو چکرا کر رکھ دیا،سبزیوں اور...
شائع 08 اگست 2020 09:19pm
کاروبار

فیصل آباد میں مہنگائی نے شہریوں کو چکرا کر رکھ دیا،سبزیوں اور پھلوں کے بعد دالوں کی قیمتیں بھی آسمان پر پہنچ گئی ہیں، انتظامیہ مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہے.

کیا لیں کیا کھائیں، مہنگائی کی حالیہ بدترین لہر نے بنیادی ضروری اشیاء کی قیمتوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

آٹے، چینی اور سبزیوں کے بعد دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ چند روز میں دال مونگ 30 روپے کلو اضافے کے ساتھ 310، دال چنا 130 سے 145، مسور کی دال 160 سے بڑھ کر 180 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

دالوں سے قبل سبزیوں کی قیمتیں تو پہلے ہی آسمان پر پہنچی بیٹھی ہیں،ٹماٹر 100 روپے، آلو 80، پیاز 40، لہسن 210، اروی 90 روپے میں فروخت کی جارہی ہے دوکاندار سے بات کریں تو وہ منڈیوں میں قیمتوں میں اضافے کا رونا روتے ہیں

موجودہ حالات کے مطابق مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کرنے میں حکومتی مشینری مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتی ہے۔

شہری کہتے ہیں کہ ایک طرف تو کاروباری سرگرمیوں کا برا حال تو دوسری جانب مہنگائی کے تابڑ توڑ حملے، تبدیلی کے دعویدار حکمران بتائیں کہ وہ اب اپنا گھر کیسے چلائیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div