Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

زُوم سے اُکتا گئے ہیں تو "ہولوگرام" سے بات کریں

اگر آپ کورونا وائرس کی وبا کے دوران رابطے کے کسی نئے طریقے کی...
شائع 10 اگست 2020 09:02am
سائنس

اگر آپ کورونا وائرس کی وبا کے دوران رابطے کے کسی نئے طریقے کی تلاش میں ہیں تو آپ کے لیے خوش خبری ہے کہ لاس اینجلس کی ایک کمپنی نے فون بوتھ کے سائز کی مشین بنائی ہے جس کے ذریعے آپ اپنے لیونگ روم میں ہولوگرام بیم کرکے کسی کے ساتھ بات کر سکتے ہیں۔

پورٹل آئی این سی نامی کمپنی کی جانب سے بنائی گئی ڈیوائس سے صارفین کسی دوسرے شخص کے قد کے برابر ہولوگرام سے بات کر سکتے ہیں۔

مشین کو ایسی ٹیکنالوجی سے بھی لیس کیا جا سکتا ہے جس کے ذریعے آپ کسی تاریخی شخصیت یا اپنے کسی فوت شدہ عزیز کے ریکارڈڈ ہولوگرام سے بات کر سکتے ہیں۔

پورٹل آئی این سی کے نس باؤم کہتے ہیں ’ہمارا کہنا ہے کہ اگر آپ وہاں نہیں تو آپ اپنی تصویر وہاں بیم کر سکتے ہیں۔‘

نس باؤم اس سے قبل ایک ایسی کمپنی میں کام کر چکے ہیں جس نے سابق امریکی صدر رونالڈ ریگن کا ہولوگرام ان کی ڈیجیٹل لائبریری کے لیے تیار کیا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ ’ہم فوجی خاندانوں کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑنے میں کامیاب ہوئے ہیں جو کہ کئی ماہ سے ایک دوسرے سے نہیں مل سکے، اور مختلف علاقوں کے لوگوں یا ان لوگوں کو جو کورونا کی وجہ سے سماجی فاصلہ اپنا رہے ہیں۔‘

مشین کی قیمت 60 ڈالر سے شروع ہوتی ہے اور نس باؤم کو توقع ہے کہ آئندہ تین سے پانچ برسوں کے درمیان اس کی قیمت گر جائے گی۔

کمپنی اگلے سال کے شروع تک میز پر رکھنے کے لیے کم قیمت کی چھوٹی ڈیوائس تیار کرنے پر کام کر رہی ہے۔

ان ڈیوائنسز کو لاس اینجلس کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپنی ’سٹوری فائل‘ کی ٹیکنالوجی سے لیس کرکے ایسے ہولوگرامز تیار کیے جا سکتے ہیں جنہیں محفوظ (آرکائیوز) کیا جا سکتا ہے۔ تاہم اس سے ڈیوائس کی قیمت 85 ہزار ڈالر تک بڑھ جائے گی۔

یہ کمپنیاں عجائب گھروں کو پروموٹ کر رہی ہے جس سے سیاح کسی تاریخی شخصیت کے ہولوگرام سے سوال کر سکتے ہیں۔

’سٹوری فائل‘ کے چیف ایگزیکٹیو ہیتھر سمتھ کا کہنا ہے کہ ’ لوگ کو محسوس ہوگا جیسے وہ کسی ریکارڈ شدہ ہولوگرام سے گفتگو کر رہے ہیں۔‘

’آپ ان کی موجودگی محسوس کر سکتے ہیں اور ان کی باڈی لینگویج کو دیکھ سکتے ہیں۔‘

’آپ کو احساس ہوگا جیسے آپ نے حقیقت میں کسی شخص سے بات کی حالانکہ وہ وہاں موجود نہیں تھا۔‘

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div