Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

قاتل روبوٹس اور مصنوعی ذہانت انسانیت کا خاتمہ کرسکتے ہیں

ہیومین رائٹس واچ نے اپنی ایک رپورٹ میں مطالبہ کیا ہے کہ دنیا بھر...
شائع 11 اگست 2020 08:38am
سائنس

ہیومین رائٹس واچ نے اپنی ایک رپورٹ میں مطالبہ کیا ہے کہ دنیا بھر کے ممالک کو مکمل خودکار ہتھیاروں کی تیاری پر پابندی لگنا چاہیے تاکہ قاتل روبوٹس کی تخلیق کی روک تھام ہوسکے۔

برطانوی جریدے "دی ٹیلی گراف" کے مطابق مذکورہ رپورٹ میں انسانی کنٹرول کے بغیر اہداف کو منتخب اور نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے پتھیاروں کو ناقابل قبول کہا گیا۔

ہیومین رائٹس واچ کا کہنا تھا کہ 30 ممالک کی جانب سے ایسے بین الاقوامی معاہدے کو متعارف کرانے کی خواہش ظاہر کی گئی ہے جس کا مقصد طاقت کے استعمال میں انسانی کنٹرول کو برقرار رکھنا ہے۔

اس رپورٹ میں 97 ممالک میں 2013 سے عوامی سطح پر قاتل روبوٹس کے حوالے سے زیربحث آنے والی پالیسیوں کا تجزیہ کیا گیا۔

رپورٹ میں ٹیکنالوجی جیسے مصنوعی ذہانت کے مسئلے پر فوری بین الاقوامی اقدام کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

رپورٹ تیار کرنے والوں کا کہنا تھا کہ طاقت کے استعمال کے حوالے سے انسانی کنٹرول ختم کرنا انسانیت کے لیے سنگین خطرہ تصور کیا جاتا ہے اور موسمیاتی تبدیلیوں کی طرح اس حوالے سے فوری اقدامات کیے جانے چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اس پر پابندی کے بین الاقوامی معاہدہ ہی واحد مؤثر ذریعہ ہے جس سے مکمل خودکار ہتھیاروں کے سنگین چیلنجز سے نمٹنا ممکن ہے، تمام ممالک کو فوری طور پر اس معاہدے کے لیے مذاکرات کے آغاز پر ردعمل ظاہر کرنا چاہیے۔

رپورٹ میں عندیہ دیا گیا کہ متعدد بین الاقوامی اداروں اور ممالک کی جانب سے اس مہم کی حمایت کی جارہی ہے مگر چند فوجی طاقت رکھنے والے ملک بشمول امریکا اور روس کی جانب سے ان سفارشات کو مسترد کیا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وبا کے نتیجے میں سفارتکاری کا عمل تاخیر کا شکار ہوگیا، مگر انسانیت کے خاتمے کا باعث بننے والے اس خطرے جیسے قاتل روبوٹس کے حوالے سے تیاری اور فوری ردعمل ظاہر کرنے کی ضرورت ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div