Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

کیا واقعی ہمارے نظامِ شمسی کا مرکز سورج ہے؟

اگر کسی بھی تعلمیم یافتہ شخص سے پوچھا جائے کہ نظام شمسی کا مرکز...
شائع 11 اگست 2020 11:13am
سائنس

اگر کسی بھی تعلمیم یافتہ شخص سے پوچھا جائے کہ نظام شمسی کا مرکز کہاں پر ہے تو انتہائی اعتماد سے کہا جائے گا کہ نظام شمسی کا مرکز سورج ہے حالانکہ یہ غلط ہے۔

نظام شمسی کا مرکز سورج نہیں ہے بلکہ وہ فرضی مقام ہے جو نظام شمسی کا سینٹر آف ماس ہے۔ یعنی وہ فرضی نقطہ جہاں سورج، مشتری، اور تمام دوسرے سیاروں کا مجموعی ماس یعنی effective mass کا مرکز ہے.

سورج سمیت تمام شمسی سیارے اس فرضی مقام کے گرد چکر لگا رہے ہیں۔ لیکن یہ فرضی مقام ساکن نہیں ہے بلکہ اپنی جگہ تبدیل کرتا رہتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ سورج کے گرد سیاروں کی پوزیشن ہر وقت تبدیل ہوتی رہتی ہے۔ جب زمین، مریخ، مشتری، زحل سورج کے ایک ہی سمت پر ہوں تو یہ مرکز بھی اسی سمت کھسک جائے گا۔

اس کے برعکس جب مختلف سیارے سورج کی مختلف اطراف پر ہوں تو یہ مرکز بھی اسی تناسب سے کسی مختلف جگہ پر ہو گا۔ اگرچہ نظام شمسی کے کل ماس کا 99.8 فیصد ماس سورج میں ہے، لیکن باقی ماندہ ماس میں مشتری کا ماس سب سے زیادہ ہے۔ اس وجہ سے سورج کے جس طرف مشتری ہو گا، نظام شمسی کا مرکز بھی اسی طرف کھسک جائے گا۔

اس آرٹیکل میں دیے گئے لنک میں ایک ویڈیو ہے جس میں نظام شمسی کے مرکز کو دکھایا گیا ہے اور تمام سیاروں اور سورج کی اس فرضی نقطے کے گرد گردش کو دکھایا گیا ہے. یہ فرضی نقطہ اکثر اوقات سورج کے اندر ہی ہوتا ہے لیکن بعض اوقات سورج کی سطح سے باہر بھی ہو سکتا ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھنے سے نظام شمسی کے ڈائنامکس کو سمجھنا آسان ہو جاتا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div