Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

پی سی بی نے قومی ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کی تصدیق کردی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کی تصدیق...
اپ ڈیٹ 11 اگست 2020 05:29pm

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کی تصدیق کردی، پاکستان ٹیم شیڈول کے مطابق دسمبر میں 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ جائے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم شیڈول کے مطابق دسمبر میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی، بورڈ نے بھی تصدیق کردی، دورہ آئی سی سی فیوچر ٹورز پروگرام کا حصہ ہے۔

دورے کے دوران قومی ٹیم 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کورونا وائرس کے باوجود پاکستان، ویسٹ انڈیز، بنگلا دیش اور آسٹریلیا کیخلاف سیریز کا انعقاد کیا جائے گا۔

نیوزی لینڈ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ وائٹ کے مطابق تمام ممالک نے ٹورز کی تصدیق کردی ہے، ٹیموں کی آئسولیشن کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔

نیوزی لینڈ میں اس سیزن میں 37 روز کی انٹرنیشنل کرکٹ ہوگی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div