Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

مسلم لیگ ن کی جانب سے نیب دفتر اور پولیس پر حملہ شرمناک قرار

وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ آج ن لیگ نے سپریم کورٹ پر حملے کی یاد دھرائی ہے۔مریم نواز ضمانت پر ہیں اور وہ اس کا غلط استعمال کر رہی ہیں۔
شائع 11 اگست 2020 06:14pm

حکومت پنجاب نے مسلم لیگ ن کی جانب سے نیب کےدفتراور پولیس پر حملے کو شرمناک قرار دے دیا۔وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ آج ن لیگ نے سپریم کورٹ پر حملے کی یاد دھرائی ہے۔مریم نواز ضمانت پر ہیں اور وہ اس کا غلط استعمال کر رہی ہیں۔

ایوان وزیراعلیٰ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران بشارت راجہ کا کہنا تھا کہ نیب میں پیشی کےلئے مریم نواز کا جلوس کی صورت میں جانا قانون کی خلاف ورزی ہے۔آج مسلم لیگ ن کا اصل چہرہ میڈیا سامنے لیکر آیا ہے۔ ن لیگ اداروں کا احترام نہیں کرتی اور وہ اس کی قیادت ذاتی مفاد کےلئے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے۔

وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے بھی مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ مریم صفدر نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی سیاست پر خودکش حملہ کیا۔انہوں نے مسلم لیگ ن کی قیادت پر خود پر حملے کی منصوبہ بندی کا الزام لگایا۔

حکومتی وزراء کاکہناتھا کہ یہ سارا کام پرویز رشید کی حکمت عملی کے مطابق کیا گیا۔حملے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوئے، قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف کارروائی کےلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div