Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

عالمی منڈی سمیت پاکستان میں بھی سونے کی قیمت گرگئی

کراچی: سونے کی قیمت میں 2 ہزار 900 روپے کی مزید کمی ہوئی ہے جس کے ...
شائع 11 اگست 2020 08:19pm
کاروبار

کراچی: سونے کی قیمت میں 2 ہزار 900 روپے کی مزید کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 26 ہزار 100 روپے کا ہوگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 900 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 487 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

اب فی تولہ سونا ایک لاکھ 26 ہزار 100 روپے جبکہ 10 گرام سونا ایک لاکھ 8 ہزار 110 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 42 ڈالرز کی کمی سے 1988 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

10 اگست 2020 کے ریٹ

سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 29 ہزار روپے کا ہوگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار575 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 29 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونا ایک لاکھ 10 ہزار597 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 24 ڈالرز کی کمی سے 2030 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div