Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پی سی بی کےفنانشل اسٹرکچر سےپی ایس ایل فرنچائززمالی مشکلات کاشکار

پاکستان کرکٹ بورڈ کے فنانشل اسٹرکچر سے پی ایس ایل فرنچائزز مالی...
اپ ڈیٹ 11 اگست 2020 09:47pm

پاکستان کرکٹ بورڈ کے فنانشل اسٹرکچر سے پی ایس ایل فرنچائزز مالی مشکلات کا شکار ہوگئیں۔ دوبار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوچنگ اسٹاف سمیت دیگر عملہ فارغ کردیا۔

پی ایس ایل مکمل پاکستان میں آنے کے باوجود بھی فرنچائزز نقصان سے دوچار ہیں، مالی مشکلات کے باعث مستقبل کی حکمت عملی بنانا شروع کردی۔ 2 بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے عملہ فارغ کردیا۔

ترجمان اسلام آباد یونائیٹڈ کے مطابق ٹیم بیچنے کے حوالے سے صرف چہ میگوئیاں ہیں، ری اسٹرکچرنگ کر رہے ہیں جبکہ اکتوبر نومبر میں بھرتیاں کریں گے۔

ترجمان اسلام آباد یونائیٹڈ کے مطابق مصباح الحق کا معاہدہ ایک سیزن کیلئے تھا جو اب ختم ہوچکا ہے

ذرائع کے مطابق ایک ٹیم شیئرز بیچنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے جبکہ ٹیم مالکان کہتے ہیں کہ 5 سال سے نقصان برداشت کررہے ہیں۔

دوسری جانب پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ فنانشل معاہدوں پر دستخط کے بعد اعتراض کرنا مناسب نہیں ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div