Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی، مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج

مریم نواز کی نیب آفس پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں...
اپ ڈیٹ 12 اگست 2020 12:29am

لاہور نیب آفس کے باہر کا ہنگامہ قانون کی راہداریوں میں پہنچ گیا ۔مریم نواز کی نیب پیشی پر ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مریم نواز اور لیگی کارکنان کیخلاف ہنگامہ آرائی کا مقدمہ 20/2036 کے تحت درج کیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں 440،186،353،149،291،290 اور 440کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پہلے نیب نے مقدمہ درج کرنے کیلیے پولیس کو درخواست دے دی ۔ مریم نواز ۔ کیپٹن صفدر ریٹائرڈ ۔ رانا ثنا سمیت ایک سو اٹھاسی معلوم اور تین سو نامعلوم افراد نامزد کردئے گئے۔ اُنتیس گاڑیوں کے نمبر بھی دیے گئے ۔

ن لیگ نے بھی مریم نواز پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دیدی ۔ وزیراعظم عمران خان ۔ چیئرمین نیب ۔ شہزاد اکبر سمیت دیگر نامزد کردیئے گئے۔

مریم نواز کی نیب آفس پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں متعدد کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

دوسری جانب نیب اعلامیئے کے مطابق لیگی کارکنان کے ذریعے منظم انداز میں غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے۔ پتھراؤ اور بدنظمی کا مظاہرہ کیا گیا۔ واقعے میں نیب کے عملے کو بھی زخمی کیا گیا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ان حالات میں نیب کی جانب سے مریم نواز کی پیشی کو فوری طور پر منسوخ کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔ قانونی کارروائی میں مداخلت کی تحقیقات اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔

نیب کی جانب سے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں و کارکنان کے غیر قانونی اقدام اور کار سرکار میں مداخلت پر کارروائی کیلئے ایف آئی آر درج کروائی جائے گی۔

جس کے بعد اب اس حوالے سے درخواست دی گئی ہے۔ اور اس حوالے سے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div