Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

ملکی صنعتوں کی ترقی منفی

گذشتہ مالی سال بڑی صنعتوں کی ترقی منفی دس فیصد سے زائد رہی،...
شائع 13 اگست 2020 06:35pm
کاروبار

گذشتہ مالی سال بڑی صنعتوں کی ترقی منفی دس فیصد سے زائد رہی، ٹیکسٹائل، پیٹرولیم، آٹوموبائل سمیت فارما سیوٹیکل انڈسٹری کی ترقی منفی ہوگئی۔ ۔ گذشتہ مالی سال لارج اسکیل مینوفیکچرنگ سیکٹر پر بھی بھاری رہا، معاشی سست روی کے باعث مالی سال دوہزار بیس کے دوران ایل ایس ایم سیکٹر کی ترقی منفی دس اعشاریہ دو فیصد رہی۔

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری گذشتہ مالی سال ٹیکسٹائل سیکٹر کی ترقی منفی دس فیصد ، کوک اور پیٹرولیم پروڈکٹس انڈسٹری کی منفی بیس، آئرن اور اسٹیل کی منفی سترہ فیصد، آٹوموبائل انڈسٹری کی منفی چوالیس فیصد، فارما سیوٹیکل انڈسٹری کی منفی تین فیصد، اور الیکٹرونکس انڈسٹری کی ترقی منفی پینتیس فیصد رہی۔

تاہم فرٹیلائزر انڈسٹری کی ترقی چار فیصد رہی جبکہ پیپر، بورڈ اور ربر کی صنعتوں نے معمولی ترقی کی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div