Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

یوم آزادی پر اسلام آباد میں 31اور صوبوں میں 21توپوں کی سلامی

اسلام آباد:یوم آزادی پر وفاقی دارالحکومت میں 31اورصوبوں میں...
شائع 14 اگست 2020 09:13am

اسلام آباد:یوم آزادی پر وفاقی دارالحکومت میں 31اورصوبوں میں 21توپوں کی سلامی دی گئی۔

پاکستان کے 74ویں یوم آزادی کے موقع پر آج دن کا آغاز اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی سے ہواجبکہ صوبوں میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک اور قوم کی ترقی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں جبکہ جشن آزادی کی مناسبت سے 9بجے ایوان صدر میں پرچم کشائی کی تقریب بھی ہوگی۔

کراچی میں پاک بحریہ کے یونٹ پی ایس بہادر میں 21توپوں کی سلامی

دوسری جانب کراچی میں پاک بحریہ کے یونٹ پی ایس بہادر میں 21توپوں کی سلامی دی گئی،دن کا آغاز مساجد میں ملکی ترقی اور استحکام کیلئے دعاؤں سے ہوا۔

توپوں کی سلامی
توپوں کی سلامی

پاک بحریہ میں یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا،پاک بحریہ کی مساجد میں ملکی استحکام و ترقی کیلئےدعائیں مانگیں گئیں جبکہ کشمیری عوام کی جدوجہدآزادی کیلئےخصوصی دعائیں کی گئیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div