Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

صدرمملکت عارف علوی کا پاکستان سول ایوارڈ دینے کا اعلان

اسلام آباد:صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان سول ایوارڈ دینے...
شائع 14 اگست 2020 09:21am

اسلام آباد:صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان سول ایوارڈ دینے کا اعلان کردیا،اعلی کارکردگی پرایوارڈ دیئے جائیں گے،معروف گلوکارہ عابدہ پروین کوبھی نشان امتیازسے نوازا جائے گا۔

یوم آزادی کے موقع پرصدرمملکت عارف علوی نے پاکستانی اورغیرملکی شہریوں کواعلی کارکردگی پرپاکستان سول ایوارڈ دینے کا اعلان کردیا۔

ایوارڈ کی تقریب یوم پاکستان 23مارچ 2021کے موقع پرہوگی،نشان امتیازایوارڈ،صادقین نقوی ،پروفیسرشاکرعلی ،ظہورالحق،عابدہ پروین،ڈاکٹرجمیل کودیئے جائیں گے۔

صدارتی ایوارڈ،محترمہ روتھوینی لیکارڈل،لیاقت علی،ڈاکٹرفوزیل اورانعام الرحمن کونوازا جائے گا،ہلال امتیازایوارڈ ڈاکٹر انور الحسن گیلانی،ڈاکٹر آصف محمود کودیاجائے گا۔

ستارہ پاکستان کا ایوارڈ مسٹرکیوجیانگ لی،سلمی عطاء کودیئے جائیں گے،ستارہ شجاعت کا ایوارڈ جواد قمر،محترمہ صفیہ ،حیات اللہ ،ڈاکٹرکرن اقبال،منیراحمد کودیاجائےگا۔

تاہم صدرمملکت عارف علوی یوم پاکستان کے موقع پر184افراد کواعلی اورحسن کارکردگی پرایوارڈ سے نوازائیں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div