Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے مزید بڑھ گئی

کراچی: سونے کی قیمت میں 500 روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی...
شائع 24 اگست 2020 08:06pm
کاروبار

کراچی: سونے کی قیمت میں 500 روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 18 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک سونا ایک لاکھ 18 ہزار 500 روپے جبکہ 10 گرام سونا ایک لاکھ ایک ہزار 595 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 10 ڈالرز کے اضافے سے 1950 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے آج بھی 4 ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ چاندی 30 روپے کے اضافے سے 1430 روپے ہوگئی ہے۔

21 اگست 2020 کے ریٹ

سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 18 ہزار روپے کا ہوگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک سونا ایک لاکھ 18 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونا ایک لاکھ ایک ہزار 166 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 2 ڈالرز کی کمی سے 1933 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 4 ہزار روپے کم تھی۔

اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1430 روپے رہی تھی۔

20 اگست 2020 کے ریٹ

سونے کی قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کی مزید کمی ہوئی تھی جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 17 ہزار 500 روپے کا ہوگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 500 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 144 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

ایک سونا ایک لاکھ 17 ہزار 500 روپے جبکہ 10 گرام سونا ایک لاکھ 737 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 50 ڈالرز کی کمی سے 1935 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 4 ہزار روپے کم تھی۔

اس کے علاوہ چاندی فی تولہ 50 روپے کمی سے 1430 روپے ہوگئی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div