Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

کورونا کے معاملے پر امریکا چین پر ملبہ ڈالنا چاہتا ہے، چینی سفیر

چینی سفیریاؤجنگ نے کہا ہے کہ کشمیر سے متعلق مختلف ممالک اپنی...
شائع 25 اگست 2020 11:08pm

چینی سفیریاؤجنگ نے کہا ہے کہ کشمیر سے متعلق مختلف ممالک اپنی پوزیشنز لے رہے ہیں، امریکا کے چین پر الزامات بے بنیاد ہیں، امریکا کورونا سے متعلق اپنی ناکامی کا ملبہ چین پر ڈالنا چاہتا ہے۔

چینی سفیریاؤجنگ نے آج نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نتیجےپرنہیں پہنچےکہ کورونا کیسےپھیلا، 3جنوری کوڈبلیوایچ اوکوکوروناصورتحال سے آگاہ کردیاتھا۔

چینی سفیر کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی کمیونٹی کیلئےکورونا ایک چیلنج ہے، چین نےسال کےشروع میں ہی ویکسین کیلئےتیاری شروع کردی تھی۔

یاؤجنگ نے مزید کہا کہ ویکسین بنانےکےحوالےسےہماراکسی ملک سےمقابلہ نہیں، ویکسین کےحوالےسےپاکستانی کمپینوں کےساتھ آگےبڑھارہاہے۔

سی پیک سے متعلق انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں سی پیک میں تیزی آئی ، سی پیک کےحوالےسےزمین کی ملکیت صرف پاکستانیوں کی ہے، سی پیک سے بلوچستان کو سب سےزیادہ فائدہ ہوگا۔

چینی سفیرکا کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان سےچین کابہت پرانا تعلق ہے، شہبازشریف چین کےبہت اچھے دوست ہیں۔

ایم ایل ون منصوبے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اس کیلئےکافی بڑی سرمایہ کاری چاہئے، چینی صدرکادورہ منصوبوں کےافتتاح سےنہیں جڑاہوا۔

یاؤجنگ نے مزید کہا کہ پاکستان کی ہرحکومت کےساتھ خوش ہیں کیونکہ یہاں جمہوریت ہے،موجودہ حکومت کےساتھ تعلقات سےمطمئن ہیں۔

چینی سفیرنے مزید کہا کہ عاصم سلیم باجوہ اپنےفرائض بہت اچھی طرح سرانجام دےرہےہیں، اورنج لائن ٹرین منصوبہ2018میں مکمل ہوناتھا۔

پاکستانی سیکورٹی حالات سے متعلق چینی سفیریاؤجنگ نے کہا کہ یہاں پر سیکورٹی کےحالات کافی بہترہوئے ہیں، چین کسی قسم کی بھی پرتشدد کارروائیوں کی حمایت نہیں کرتا۔

یاؤجنگ نے مزید کہا کہ افغانستان میں کچھ بین الاقوامی دہشتگردتنظیمیں کام کررہی ہیں،اور وہاں کی صورتحال کافی پیچیدہ ہے،تاہم چین افغانستان میں امن واستحکام دیکھناچاہتا ہے۔

یاوجنگ کا کہنا تھا کہ اسپیشل اکنامک زونزمیں زمین لمبےعرصےکیلئےلیزپرملےگی، فائبرآپٹک منصوبےمیں ہمارااشتراک ایس سی او سے ہے۔

چینی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ ایس سی او کےعلاوہ ہمارےپاس کوئی آپشن نہیں تھا،اور سی پیک میں ایران اور دوسرےعلاقائی ممالک کوخوش آمدیدکہتےہیں۔

چینی سفیر نے مزید کہاکہ سی پیک کوعلاقائی تعاون اوررابطےکےطورپرآگےبڑھایاجائےگا، اور یہ لمبےعرصےتک چلےگا۔

کشمیر سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ مختلف ممالک کشمیرپراپنی پالیسی کےمطابق پوزیشن لےرہےہیں، تاہم امریکا کی جانب سے چین پربےبنیادالزامات لگائےجارہےہیں۔

چینی سفیر نے کوروناسے متعلق بات کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر کہا کہ ووہان لیبارٹری کادورہ امریکی صحافی کرچکےہیں،کوئی ثبوت نہیں ملا، امریکا بھی کورونا وباء کو روکنےمیں ناکام رہا، اور امریکا کورونا کےحوالےسےاپنی ناکامی کاملبہ چین پرڈال رہاہے،تاہم چین نے ویکسین کیلئےجن لوگوں پرتجربات کیے وہ بلکل محفوظ ہیں۔

چینی سفیر کا کہنا تھا کہ ہمارےسائنسدانوں کےمطابق ویکسین کی قیمت سو سے120ڈالرہوگی، جبکہ پاکستان اورچین کی حکومتیں ویکسین کی تقسیم کےحوالےسےتعاون کرینگی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div