Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
19 Ramadan 1445  

عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت بڑھ گئی

کراچی: سونے کی قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ...
اپ ڈیٹ 31 اگست 2020 06:09pm
کاروبار

کراچی: سونے کی قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 17 ہزار 400 روپے کا ہوگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 601 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 17 ہزار 400 روپے جبکہ 10 گرام سونا ایک لاکھ 652 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 8 ڈالرز کے اضافے سے 1969 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت 1400 جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 1200 روپے ہوگئی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div