Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

سونے کی قیمتوں میں عالمی و مقامی سطح پر نمایاں کمی

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کی نمایاں کمی ہوئی...
شائع 02 ستمبر 2020 06:10pm
کاروبار

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کی نمایاں کمی ہوئی ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا ایک لاکھ 15 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 500 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 2 ہزار 144 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 15 ہزار 200 روپے جبکہ 10 گرام سونا 98 ہزار 765 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 31 ڈالرز کی کمی سے 1959 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت 1400 اور 10 گرام 1200 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

1 ستمبر 2020 کے ریٹ

سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 17 ہزار 700 روپے کا ہوگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 257 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 17 ہزار 700 روپے جبکہ 10 گرام سونا ایک لاکھ 909 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 21 ڈالرز کے اضافے سے 1990 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت 1400 اور 10 گرام 1200 روپے کی سطح پر مستحکم رہی تھی۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے 5 ہزار روپے کم ہے۔

31 اگست 2020 کے ریٹ

سونے کی قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 17 ہزار 400 روپے کا ہوگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 601 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 17 ہزار 400 روپے جبکہ 10 گرام سونا ایک لاکھ 652 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 8 ڈالرز کے اضافے سے 1969 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت 1400 جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 1200 روپے ہوگئی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div