Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

اب پاکستانی مریض گھر بیٹھے ڈائیلاسس کرواسکیں گے

حکومت کی مدد سے نجی میڈیکل کمپنی نے پاکستان کی پہلی بلڈ لیس...
شائع 03 ستمبر 2020 09:15am
سائنس

حکومت کی مدد سے نجی میڈیکل کمپنی نے پاکستان کی پہلی بلڈ لیس ڈائیلاسس مشین تیار کرلی۔ اب مریض گھر بیٹھے ڈائیلاسس کروا سکیں گے۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان کی پہلی بلڈ لیس (bloodless) ڈائیلاسس مشین بنانے والی میڈیکل ڈیوائسز کمپنی بائی اونکس (Byonyks) کے بانی فرخ عثمان نے وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن امین الحق سے ملاقات کی۔

فرخ عثمان نے انہیں بتایا کہ بائی اونکس نے یہ رسک فری ڈائیلاسس مشین اگنائیٹ سیڈ (SEED) فنڈنگ اور اینجل انویسٹرز کے تعاون سے تیار کی ہے۔

اس ڈائیلاسس مشین سے کڈنی کے مریض گھر میں بلڈ لیس اور بغیر کسی جسمانی تکلیف کے ڈائیلاسس کر سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی سید امین الحق نے کہا کہ مشین کی تمام متعلقہ اداروں سے منظوری کے بعد کمرشل بنیادوں پر تیاری ہوگی۔

اس مشین سے مہنگے طرز علاج سے نجات اور عام آدمی کو فائدہ ہوگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div