Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

انٹربینک میں ڈالر مہنگا

کراچی: کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر 50 پیسے مہنگا...
اپ ڈیٹ 04 ستمبر 2020 08:07pm
کاروبار

کراچی: کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوگیا، فاریکس ڈیلرز کے مطابق ڈالر 166 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں 24 قیراط فی اونس سونے کی قیمت میں 26 ڈالر کمی کے باوجود پاکستان میں 100 روپے کا معمولی اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 15 ہزار 300 روپے کا ہوگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 86 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

اب ایک تولہ سونا ایک لاکھ 15 ہزار 300 روپے جبکہ 10 گرام سونا 98 ہزار 851 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 26 ڈالرز کی کمی سے 1933 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div