Aaj News

بدھ, اپريل 17, 2024  
08 Shawwal 1445  

عالمی منڈی اور لوکل مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد...
شائع 04 ستمبر 2020 09:08pm
کاروبار

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 15 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 515 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 15 ہزار 900 روپے جبکہ 10 گرام سونا 99 ہزار 366 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 5 ڈالرز کے اضافے سے 1938 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 5 ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1380 اور 1183 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

3 ستمبر 2020 کے ریٹ

عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت میں 26 ڈالر کمی کے باوجود مقامی سطح پر 100 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ 24 قیراط سونا ایک لاکھ 15 ہزار 300 روپے کا ہوگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 86 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 15 ہزار 300 روپے جبکہ 10 گرام سونا 98 ہزار 851 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 26 ڈالرز کی کمی سے 1933 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔

اس کے علاوہ فی تولہ چاندی 20 روپے کی کمی سے 1380 اور 10 گرام چاندی کی قیمت 1183 روپے کی سطح پر آگئی تھی۔

2 ستمبر 2020 کے ریٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کی نمایاں کمی ہوئی تھی جس کے بعد ایک تولہ سونا ایک لاکھ 15 ہزار 200 روپے کا ہوگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 500 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 144 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 15 ہزار 200 روپے جبکہ 10 گرام سونا 98 ہزار 765 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 31 ڈالرز کی کمی سے 1959 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔

اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت 1400 اور 10 گرام 1200 روپے کی سطح پر مستحکم رہی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div