Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

وفاقی ترقیاتی پروگرام کی تفصیلات جاری

وفاقی ترقیاتی پروگرام کی تفصیلات جاری کردی گئیں، پی ایس ڈی پی کی...
شائع 05 ستمبر 2020 12:46pm
کاروبار

وفاقی ترقیاتی پروگرام کی تفصیلات جاری کردی گئیں، پی ایس ڈی پی کی مد میں 112 ارب روپے، وزارت آبی وسائل کیلئے 13 ارب 87 کروڑ، اور اعلیٰ تعلیمی کمیشن کیلئے 5 ارب 61 کروڑ روپے جاری کیے گئے۔

رواں مالی سال کے 2 ماہ کے عرصے کے وفاقی ترقیاتی پروگرام کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں، جن کی دستاویز کے مطابق پی ایس ڈی پی کی مد میں 112 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے گئے۔

وفاقی وزارتوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 73 ارب 71 کروڑ روپے سے زائد اور کابینہ ڈویژن کیلئے 13 ارب 48 کروڑ روپے سے زائد کی رقم جاری کیا گیا۔

دستاویزات کے مطابق نیشنل ہائی اتھارٹی کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 21 ارب 53 کروڑ، وزارت آبی وسائل کیلئے 13 ارب 87 کروڑ، اعلیٰ تعلیمی کمیشن کیلئے 5 ارب 61 کروڑ اور وزارت خزانہ کیلئے 12 ارب 93 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے گئے۔

دستاویزات کے مطابق آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان کیلئے 9 ارب 41 روپے اور تخفیف غربت ڈویژن کیلئے 2 کروڑ 70 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div