Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

خصوصی افراد کیلئے نئی ٹیکنالوجی متعارف کرا رہے ہیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ...
شائع 08 ستمبر 2020 08:51am
سائنس

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کے لئے نئی ٹیکنالوجی متعارف کروا رہے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا میں 360 ملین لوگ سننے کی صلاحیت سےمحروم ہیں۔ ایک ٹیکنالوجی لارہے ہیں کہ اشاروں کو زبان میں تبدیل کیا جاسکے گا۔

فواد چودہدری نے کہا کہ خصوصی افراد کے لیے کام کرنے والی شخصیات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ جدت اور ٹیکنالوجی میں مزید بہتری کے لیے کام کررہے ہیں۔ ٹیکنالوجی معذور افراد کےلیے بہت سے نئے راستے تلاش کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چاند دیکھنے سے متعلق بھی ٹیکنالوجی نے سائن لینگویج کو بولنے کی طاقت دی۔ ہم ایسے ہی کام کی ملٹی نیشنل کمپنیز سے امید کرتے ہیں۔ یہ ایسے افراد ہیں جو ہمارے لیے دنیا کو بدل سکتے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شارٹ فلم میں دکھائے گئے جوڑے کے لیے ستارہ خدمت کا اعلان کیا گیا۔ یہی وہ وقت ہے جب ہم ٹیکنالوجی سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوں۔

خیال رہے کہ 15 کے اپنے فیصلے میں سپریم کورٹ نے خصوصی افراد کو معذور نہ کہنے کا حکم دے دیا تھا۔

سپریم کورٹ پاکستان نے معذور افراد کوٹہ کیس کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں حکم دیا تھا کہ وفاق اور صوبائی حکومتیں سرکاری سطح پر معذور کا لفظ استعمال کرنا بند کر دیں اور سرکاری خط و کتابت، سرکولرز اور نوٹیفکیشن میں معذور نہ لکھا جائے۔

فیصلے میں حکم دیا گیا تھا کہ ڈس ایبل کی جگہ پرسن ود ڈس ابیلیٹی یا پرسن ود ڈفرنٹ ابیلیٹیز لکھا جائے اور معذور افراد کے لیے ملازمت کے خصوصی انتظامات کیے جائیں جبکہ معذور افراد کی سہولت کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div