Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ڈالر کے مدمقابل روپے کی قدر میں کمی

کراچی: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 13...
اپ ڈیٹ 09 ستمبر 2020 07:31pm
کاروبار

کراچی: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 13 پیسے سستا ہوا اور 166 روپے 30 پیسے کی سطح پر آگیا تھا مگر بعد میں روپے کی قدر کم ہوگئی۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق ڈالر 22 پیسے مہنگا ہوکر 166 روپے 52 پیسے پر بند ہوا۔

دوسری جانب 24 قیراط سونے کی قیمت میں 400 روپے کی مزید کمی ہوئی ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 100 روپے کا ہوگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 100 روپے جبکہ 10 گرام سونا 96 ہزار 965 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 10 ڈالرز کے اضافے سے 1926 ڈالرز فی اونس کا ہوگیا ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے 5 ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت میں 60روپے کی کمی دیکھی گئی ہے جس سے ایک تولہ چاندی کی قیمت 1360 روپے اور 10 گرام کی قیمت 1114 روپے ہوگئی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div