Aaj TV News

BR100 4,328 Decreased By ▼ -18 (-0.41%)
BR30 21,976 Decreased By ▼ -107 (-0.48%)
KSE100 41,701 Decreased By ▼ -105 (-0.25%)
KSE30 17,606 Decreased By ▼ -53 (-0.3%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 309,015 798
DEATHS 6,444 7

کراچی: کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 7 پیسے سستا ہوکر 166 روپے 45 پیسے کی سطح پر آیا تھا تاہم بعد میں اس کی قدر 6 پیسے مزید کم ہوگئی۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق آج ڈالر مجموعی طور 13 پیسے سستا ہوکر 166 روپے 39 پیسے پر بند ہوا۔

دوسری جانب آج عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1900 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1624 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

24 قیراط ایک تولہ سونا اب ایک لاکھ 15 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونا 99 ہزار 594 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں بھی سونا 30 ڈالرز کے اضافے سے 1956 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 5 ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت 20 روپے اضافے سے 1320 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 1132 روپے کی ہوگئی ہے۔