Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

سیرینا ولیمزکا ریکارڈ 24 واں گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے کاخواب چکناچور

امریکا کی سیرینا ولیمز کا یو ایس اوپن ٹینس چمپیئن شپ میں سفرسیمی...
شائع 11 ستمبر 2020 05:16pm

امریکا کی سیرینا ولیمز کا یو ایس اوپن ٹینس چمپیئن شپ میں سفرسیمی فائنل میں تمام ہوگیا، بیلاروس کی وکٹوریا ازارینکا کے ہاتھوں شکست ہوئی، جاپان کی ناؤمی اوساکا دوسری بار فائنل میں پہنچ گئیں۔

سیرینا ولیمز کا ریکارڈ 24 واں گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے کا خواب چکنا چور، اُنہیں یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں ان سیڈڈ وکٹوریا ازارینکا کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست ہوگئی۔

ازارینکا نے تھرڈ سیڈ سیرینا کو پہلا سیٹ ہارنے کے باوجود 6-1، 3-6 اور 3-6 سے مات دے کر تیسری بار فائنل میں جگہ بنالی۔

فائنل میں ازارینکا کا مقابلہ فورتھ سیڈ جاپان کی ناؤمی اوساکا سے ہوگا، اوساکا سیمی فائنل میں امریکا کی جینفیر بریڈی کو 6-7، 6-3 اور 3-6 سے ہراکر دوسری بار فائنل میں پہنچ گئیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div