Aaj TV News

BR100 4,445 Increased By ▲ 25 (0.56%)
BR30 22,731 Increased By ▲ 119 (0.53%)
KSE100 42,505 Increased By ▲ 170 (0.4%)
KSE30 18,046 Increased By ▲ 102 (0.57%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 288,047 747
DEATHS 6,162 9

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو رانا عاطف کی ملاقات ہوئی جس میں صوبے میں کھیلوں، خصوصاً کرکٹ کے فروغ کیلئے اقدامات پر بات چیت ہوئی۔

رانا عاطف نے وزیراعلی کو ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے حوالے سے آگاہ کیا، عثمان بزدار نے کرکٹ کے فروغ کیلئے لاہور قلندرز کے مثالی اقدامات کو سراہا۔

enter image description here

وزیراعلی نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے، نوجوانوں کو مزید سہولتیں فراہم کریں گے۔ یہ بھی کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو نچلی سطح تک لیکر جانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھیلوں کے فروغ میں نجی شعبے کے پرموٹرز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔