Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
16 Shawwal 1445  

مصباح الحق کے خلاف تبصرے ماضی کا حصہ ہیں، محمد یوسف

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے 3 مراحل میں...
شائع 11 ستمبر 2020 11:00pm

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے 3 مراحل میں بیٹسمینوں کی فارم بہتر کرنے کی ٹھان لی۔

محمد یوسف کا نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہیڈ کوچ مصباح الحق کے خلاف تبصرے ماضی کا حصہ ہیں اور اب پی سی بی کی چھتری تلے پاکستان کرکٹ کو اوپر لے جانا دونوں کا ہدف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اب پی سی بی کے ملازم ہیں اس لئے بورڈ جہاں کہے گا اُنہیں وہاں کام کرنا ہے۔ "مجھے پی سی بی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے علاوہ کہیں بھی کام کا کہے گا میں کام کروں گا۔"

سابق کپتان نے کہا کہ بورڈ میں اب اچھے کام ہورہے ہیں اور وسیم خان اچھے کام کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان سے ملاقات کے بعد ذمہ داری لینے کا فیصلہ کیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div