Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

موٹر وے پر خاتون سے زیادتی، قومی کرکٹرز بھی بول اُٹھے

موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے معاملے پر کرکٹرز بھی بول اٹھے، ...
شائع 11 ستمبر 2020 11:11pm

موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے معاملے پر کرکٹرز بھی بول اٹھے، سابق کپتان محمد یوسف کہتے ہیں ہم نے عورت کی حیاء پر اس قدر زور دیا کہ احساس تک نہ ہوا کہ مرد بھی بے حیاء ہوچکے ہیں۔

موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے واقعے پر پورے ملک میں غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے، کرکٹرز نے بھی واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین محمد یوسف نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ خاتون کے ساتھ زیادتی کے واقعے پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے، ہم نے عورت کی حیاء پر اس قدر زور دیا کہ احساس تک نہ ہوا کہ مرد بھی بے حیاء ہوچکے ہیں۔ اللہ تعالی ہمیں ہدایت دے۔

enter image description here

محمد یوسف کے پیغام سے سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے بھی اتفاق کیا اور کہا کہ یوسف آپ نے بالکل ٹھیک کہا، یہی حقیقت ہے۔

enter image description here

وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے ٹویٹ کیا کہ لاچار خاتون کی کسی نے مدد نہیں کی، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ اس کے بچوں کے سامنے اس کے ساتھ زیادتی کی گئی، واقعے پر دل ٹوٹ چکا ہے۔

enter image description here

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div