Aaj News

بدھ, اپريل 17, 2024  
08 Shawwal 1445  

قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کے والد انتقال کرگئے

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ بولنگ کوچ اور سابق کپتان وقار ...
شائع 12 ستمبر 2020 06:17pm

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ بولنگ کوچ اور سابق کپتان وقار یونس کے والد انتقال کرگئے، وہ آسٹریلیا سے وطن واپسی کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وقار یونس کے والد محمد یونس انتقال کرگئے، وہ علالت کے باعث لاہور کے ایک مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

وقار یونس کے والد کے انتقال پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ پی سی کا کہنا ہے کہ وقار یونس کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div