Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

پہلا ون ڈے: آسٹریلیا کے ہاتھوں میزبان انگلینڈ کو 19 رنز سے شکست

مانچسٹر: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو پہلے ون ڈے میں 19 رنز سے شکست دے...
شائع 12 ستمبر 2020 07:33pm

مانچسٹر: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو پہلے ون ڈے میں 19 رنز سے شکست دے دی۔ سیم بلنگز کی شاندار سنچری میزبان ٹیم کے کام نہ آئی، 295 رنز کے تعاقب میں انگلش ٹیم 274 رنز بناسکی۔

مانچسٹر میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا کی پہلے باری آئی۔ ٹاپ آرڈر سے کچھ خاص نہ ہوا، مچل مارش اننگز آگے لے کر چلے اور 73 رنز بنائے جبکہ ہارڈ ہٹر گلین میکسویل نے لاٹھی چارج کرتے ہوئے 59 گیندوں پر 77 رنز داغ دیئے۔

انگلینڈ کے جوفرا آرچر اور مارک ووڈ نے تین تین شکار کئے جبکہ ٹوٹل 9 وکٹوں پر 294 رنز بنا۔

تعاقب میں انگلش بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی۔ جیسن رائے، جو روٹ، اوئن مورگن اور جوز بٹلر پویلین جا بیٹھے لیکن جونی بئیرسٹو اور سیم بلنگز نے فائٹ بیک کی۔ بئیرسٹو نے 84 اور بلنگز نے سنچری بنائی لیکن وہ ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔

آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا نے 4 اور جوش ہیزل ووڈ نے 3 وکٹیں لیں، انگلش ٹیم 9 وکٹوں پر 275 رنز بناسکی۔

آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میں کامیابی حاصل کرکے 3 میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div