Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

اودے ٹھاکرے کو "تُو" کہنے پر کنگنا کے خلاف شکایت درج

بولی وڈ کی 'پنگا' گرل کنگنا رناوت اور مہاراشٹر حکومت کے درمیان...
شائع 13 ستمبر 2020 10:03am

بولی وڈ کی 'پنگا' گرل کنگنا رناوت اور مہاراشٹر حکومت کے درمیان لفظی جنگ کے ساتھ قانونی جنگ بھی شروع ہو گئی ہے۔

انڈیا کے ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق مہاراشٹر کے وزیراعلٰی اودے ٹھاکرے کے لیے ’بری‘ اور ’نامناسب‘ زبان استعمال کرنے پر کنگنا رناوت کے خلاف دو شکایات درج کر لی گئی ہیں۔

جمعرات کو پولیس حکام نے بتایا کہ کنگنا کے خلاف درج کی گئی ایک شکایت کے مطابق انہوں نے 9 ستمبر کو سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں ٹھاکرے کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے اور ایسا کرکے انہوں نے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ کے کردار اور ان کے وقار کو گھٹانے کی کوشش کی ہے۔

اودے ٹھاکرے، وزیراعلیٰ مہاراشٹر
اودے ٹھاکرے، وزیراعلیٰ مہاراشٹر

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ 'کنگنا رناوت جو ممبئی ہائی کورٹ میں اپنے ممبئی آفس کی مسماری کے خلاف کیس لڑ رہی ہیں، نے بدھ کو جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں مسٹر ٹھاکرے کو 'تُو' کہہ کر مخاطب کیا۔'

33 سالہ اداکارہ نے اپنے آفس کو مسمار کیے جانے پر اپنی ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ مہاراشٹر حکومت ان کو شیوسینا کے ساتھ 'لڑائی' کی وجہ سے نشانہ بنا رہی ہے۔

کنگنا رناوت نے ایک وڈیو اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ’ اودے ٹھاکرے کیا لگتا ہے فلم مافیا کے ساتھ مل کر میرا گھر توڑ کر مجھ سے بہت بڑا بدلہ لے لیا‘۔

'آج میرا گھر ٹوٹا ہے کل تیرا گھمنڈ ٹوٹے گا۔ یہ وقت کا پہیہ ہے۔ یاد رکھنا! وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا‘۔

بولی وڈ کی 'کوئین' کے خلاف دوسری شکایت ان کے اس سارے معاملے کا کشمیری پنڈتوں کے ساتھ موازنہ کرنے پر درج کی گئی ہے۔

بولی وڈ ادکارہ نے کہا تھا کہ ’مجھے لگتا ہے تم نے مجھ پر بڑا احسان کیا ہے کیونکہ مجھے پتہ نہیں تھا کہ کشمیری پنڈتوں پر کیا بیتی ہوگی آج میں نے محسوس کیا ہے۔'

انہوں نے مزید کہا تھا کہ'آج اس دیس سے وعدہ کرتی ہوں کہ میں صرف ایودھیا پر نہیں کشمیر پر بھی ایک فلم بناؤں کی اور دیس والوں کو جگاؤں گی۔'

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div