Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

ہربھجن سنگھ کے کروڑوں روپے لُٹ گئے

بھارت میں ایک پارٹنر شپ فرم نے معروف بھارتی کرکٹر ہر بھجن سنگھ ...
شائع 14 ستمبر 2020 08:36am

بھارت میں ایک پارٹنر شپ فرم نے معروف بھارتی کرکٹر ہر بھجن سنگھ سے 4 کروڑ روپے ٹھگ لیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر چنائی کے بزنس مین کے خلاف 40 سالہ معروف سابق آف سپنر ہربھجن سنگھ نے چار کروڑ روپے لوٹنے کی شکایت درج کرائی ہے۔

ہربھجن سنگھ کی شکایت پر پولیس نے پارٹنر شپ فرم کے تحقیقات کا آغاز کیا ہے تاہم جی مہیش نامی شخص جس کے خلاف بھارتی کرکٹر نے شکایت درج کرائی ہے، نے عدالت سے پیشگی ضمانت لے لی ہے۔

بھارتی حکام نے کیس کی تحقیقات ایک سینئر افسر کو سونپ دی ہے تاکہ معاملہ شفاف طریقے سے حل کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ ہربھجن سنگھ نے 2015ء میں ایک دوست کے کہنے پر چنائی کے ایک تاجر جی مہیش کو چار کروڑ روپے قرض دیے تھے۔

ہربھجن سنگھ نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ جب بھی مذکورہ شخص نے اپنی رقم واپس مانگتے ہیں وہ کوئی نا کوئی بہانہ بناکر وقت مانگ لیتا تھا، بہت اسرار کے بعد جی مہیش نے 25 لاکھ روپے کا چیک دیا تاہم وہ بھی باونس ہوگیا۔

چیک باؤنس ہونے پر بھارتی کرکٹر نے تامل ناڈو پولیس کو شکایت درج کرائی تاہم ابھی تک پولیس کی جانب سے واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div