Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کن لوگوں کا خدا پر یقین زیادہ پختہ ہوتا ہے؟ تحقیق میں حیران کن انکشاف

جن لوگوں کا خدا پر یقین کامل ہوتا ہے وہ کس صلاحیت سے مالامال ہوتے...
شائع 14 ستمبر 2020 09:05am
سائنس

جن لوگوں کا خدا پر یقین کامل ہوتا ہے وہ کس صلاحیت سے مالامال ہوتے ہیں، سائنس دانوں نے نئی تحقیق میں اس حوالے سے چشم کشا انکشاف کر دیا ہے۔

میل آن لائن کے مطابق سائنس دانوں نے بتایا ہے کہ ایسے لوگ جو لاشعوری اور غیرارادی طور پر پیچیدہ چیزیں سیکھنے کی صلاحیت سے مالامال ہوتے ہیں، ان کا خدا پر ایمان اتنا ہی مضبوط ہوتا ہے۔ گویا باالفاظ دیگر جن کا خدا پر ایمان نہیں ہوتا وہ لاشعوری طور پر پیچیدہ چیزیں سیکھنے کی صلاحیت سے محروم ہوتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس تحقیق میں جارج ٹاﺅن یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے کچھ انتہائی پیچیدہ پیٹرن بنا کر کچھ رضاکاروں کے اردگرد رکھ دیئے مگر انہیں اس کے متعلق کچھ بتایا نہیں، کہ انہیں ان پیٹرنز کو یاد کرنا ہے۔

چند دنوں بعد ان لوگوں کو ان پیٹرنز کو یاد کرنے اور بتانے کو کہا گیا تو جن لوگوں کو غیرارادی طور پر وہ پیٹرن یاد ہو گئے تھے، ان سے جب خدا پر ایمان کے متعلق سوالات کیے گئے تو انکشاف ہوا کہ ایسے لوگوں کا خدا پر ایمان بھی بہت مضبوط تھا۔

دوسری طرف جن لوگوں کو یہ پیٹرن یاد نہیں ہوئے تھے ان کا خدا پر ایمان بھی کمزور تھا یا وہ ملحد تھے۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ایڈم گرین کا کہنا تھا کہ 'ہماری تحقیق میں خدا پر ایمان اور لاشعوری طور پر سیکھنے کی صلاحیت کے درمیان گہرا تعلق ثابت ہوا ہے۔ ہم نے یہ تحقیق یہ جاننے کے لیے نہیں کی کہ خدا ہے یا نہیں۔ ہماری اس تحقیق کا مقصد یہ معلوم کرنا تھا کہ خدا پر ایمان کے معاملے میں ہمارے دماغ کیوں اور کیسے کام کرتے ہیں اور اس سوال کے جواب کے طور پر ہمیں معلوم ہوا ہے کہ خدا پر ایمان کاہمارے سیکھنے کی صلاحیتوں سے بہت گہرا تعلق ہے۔'

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div