Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ بند کریں اورانعام پائیں

فیس بک انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ ایک سے چھ ہفتوں کیلئے اپنا فیس...
شائع 14 ستمبر 2020 09:20am
سائنس

فیس بک انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ ایک سے چھ ہفتوں کیلئے اپنا فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ بند کرنیوالے صارفین کو 120 ڈالر تک انعام دیا جائیگا، یہ حیران کن پیشکش امریکی صدارتی الیکشن کے تناظر میں دی گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فیس بک انتطامیہ نے ستمبر کے آخر تک صارفین کے لیے ایک منفرد اور ناقابل یقین پیشکش کی ہے، اس پیشکش سے فائدہ اُٹھانے والے صارفین کو 10 سے 120 ڈالر تک انعام دیا گا جس کے لیے صارفین کو صرف اپنے انسٹاگرام اور فیس بک اکاؤنٹ کو ایک سے چھ ہفتے کے لیے بند کرنا ہوگا۔

یہ انعام دراصل ایک سروے کے لیے رکھا گیا ہے جس کے ذریعے فیس بک انتظامیہ جاننا چاہتی ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس انتخابی نتائج پر کس طرح اور کتنا زیادہ اثر انداز ہوتے ہیں۔ امریکا میں صدارتی انتخابات نومبر میں متوقع ہیں اور اسی تناظر میں فیس بک انتظامیہ نے یہ سروے مرتب کیا ہے۔ گزشتہ انتخابات میں فیس بک صارفین کا ڈیٹا سیاسی مقاصد استعمال کرنے کا انکشاف ہوا تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div