Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

ڈومینک تھیئم نے پہلی بار یو ایس اوپن ٹینس چیمپئین شپ جیت لی

آسٹریا کے ڈومینک تھیئم نے پہلی بار یو ایس اوپن ٹینس چیمپئین شپ ...
شائع 14 ستمبر 2020 06:05pm

آسٹریا کے ڈومینک تھیئم نے پہلی بار یو ایس اوپن ٹینس چیمپئین شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، فائنل میں جرمنی کے الیگزینڈر زیویریو کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یو ایس اوپن کا مینز سنگلز فائنل، سیکنڈ سیڈ ڈومینک تھیئم اور ففتھ سیڈ الیگزینڈر زیویریو مدمقابل آئے اور 5 سیٹ کا سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

ابتدائی 2 سیٹس زیویریو کے نام رہے لیکن پھر تھیئم نے شاندار کم بیک کیا اور اگلے تینوں سیٹ جیت کر کیرئیر کا پہلا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

ڈومینک تھیئم نے اپنے دوست زیویریو کیخلاف 6-2، 6-4، 6-4، 3-6 اور 6-7 سے فتح سمیٹی۔

واضح رہے کہ 2004 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب کسی کھلاڑی نے پہلے 2 سیٹ ہارنے کے باوجود گرینڈ سلم ٹائٹل جیتا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div