Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

مائیکروسافٹ، ٹِک ٹاک خریدنے میں ناکام

مائیکروسافٹ کے مطابق چینی کمپنی ٹک ٹاک کے مالک ادارے "بائٹ ڈانس" نے اس کی طرف سے کی گئی پیش کش مسترد کردی ہے۔
اپ ڈیٹ 15 ستمبر 2020 12:26am
سائنس

امریکی کمپنی مائیکروسافٹ کی مقبول ویڈیو ایپ ٹک ٹاک کے امریکا میں کاروبار کو اپنے کنٹرول میں لینے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

مائیکروسافٹ نےاعلان کیا کہ چینی کمپنی ٹک ٹاک کے مالک ادارے "بائٹ ڈانس" نے اس کی طرف سے کی گئی پیش کش مسترد کردی ہے۔

تاہم چینی ایپ نے امریکا میں ٹک ٹاک کے آپریشنز کی نگرانی کےلئے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اوریکل کی ماتحت ایک کنشورشیم کا انتخاب کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ٹک ٹاک کی سرگرمیوں کو ملکی قومی سلامتی کےلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس ایپ پر پابندی لگانا چاہتے ہیں۔

اسی لیے صدر ٹرمپ نے بائٹ ڈانس کو ہدایت کی تھی کہ وہ امریکا میں ٹک ٹاک کا کاروبار اگلے 90 دنوں میں کسی امریکی کمپنی کو فروخت کر دے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div