Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

صدر مملکت عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد:صدر مملکت عارف علوی پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب...
شائع 16 ستمبر 2020 09:10am

اسلام آباد:صدر مملکت عارف علوی پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب کر لیا ، صدر نے مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت طلب کیا ہے۔

ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام 4بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا ۔

صدر نے مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت طلب کیا ہے،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں متروکہ وقف املاک بل 2020 اورانسداد منی لانڈرنگ کا دوسرابل 2020منظوری کیلئے پیش کئے جائیں گے،دونوں بلزقومی اسمبلی نے منظوراورسینٹ نے مسترد کئے تھے۔

مشیرپارلیمانی اموربابراعوان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کریں گے،ایجنڈا‏مشیرپارلیمانی اموربابراعوان بلزپارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں پیش کریں گے،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل سینیٹ اور قومی اسمبلی کے علیحدہ علیحدہ اجلاس بھی ہوں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div