Aaj TV News

BR100 4,445 Increased By ▲ 25 (0.56%)
BR30 22,731 Increased By ▲ 119 (0.53%)
KSE100 42,505 Increased By ▲ 170 (0.4%)
KSE30 18,046 Increased By ▲ 102 (0.57%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 288,047 747
DEATHS 6,162 9

کراچی: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 6 پیسے کا مزید اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بدھ کے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 6 پیسے کا معمولی اضافہ ہوا ہے۔

انٹربینک میں 6 پیسے کے اضافے سے امریکی کرنسی کی قدر 166 روپے 28 پیسے سے بڑھ کر 166 روپے 34 پیسے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ ہوا ہے۔ 24 قیراط سونا 300 روپے مزید مہنگا ہوکر ایک لاکھ 15 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونا 257 روپے کے اضافے سے 98 ہزار 594 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں بھی سونا 2 ڈالرز مہنگا ہوکر 1965 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 9 ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بناء کسی اضافے کے بالترتیب 1320 اور 1132 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔