Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

کے الیکٹرک کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت

کے الیکٹرک کی بجلی1روپیہ 54 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔کے الیکٹرک نے منافع کی شرح میں بھی 24.89فیصد اضافے کی درخواست کی ہے۔
شائع 16 ستمبر 2020 08:02pm

کارکردگی بہتر کرنی ہے تو بجلی1روپیہ 54 پیسے فی یونٹ مہنگی کی جائے۔ کے الیکٹرک کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔کے الیکٹرک حکام نے 2022 تک شارٹ فال ختم کرنے کا دعویٰ بھی کر ڈالا۔

کے الیکٹرک کی بجلی1روپیہ 54 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔کے الیکٹرک نے منافع کی شرح میں بھی 24.89فیصد اضافے کی درخواست کی ہے۔

نیپرا حکام نے کہا کہ کے الیکٹرک کو 2017 سے 2023 تک298 ارب روپے کی سرمایہ کرنی تھی۔کمپنی نے جون 2019 تک 227ارب کے مقابلے میں صرف 116ارب خرچ کئے۔

جس پر کے الیکٹرک حکام نے کہا کہ نیپرا کی ہدایات کے مطابق تمام سرمایہ کاری کریں گے۔گزشتہ تین سال کے دوران روپے کی قدر میں غیر معمولی کمی ہوئی، بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست منظور کی جائے۔ بجلی مہنگی ہونے سے کے الیکٹرک کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔

کے الیکٹرک حکام نے 2022 تک شارٹ فال ختم کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ 2022 تک کراچی میں بجلی کی قلت ختم ہو جائے گی، طلب 4050 میگاواٹ اور پیداوار 4140 میگاواٹ ہو گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div