Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

'پاکستان میں کرکٹ کے ٹیلنٹ کو نکھارنے کی ضرورت ہے'

وزیراعظم نے پاکستان کرکٹ براڈکاسٹ اینڈکیبل ڈسٹربیوشن رائٹس کےبارے میں پی ٹی وی، پی سی بی اور کیبل آپریٹرز کے درمیان معاہدوں پر دستخطوں کی تقریب سے خطاب کیا۔
شائع 16 ستمبر 2020 11:54pm

وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ پاکستان میں کرکٹ کابہت زیادہ ٹیلنٹ موجودہےجسے نکھارنے کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم نے اسلام آباد میں پاکستان کرکٹ براڈکاسٹ اینڈکیبل ڈسٹربیوشن رائٹس کے بارے میں پی ٹی وی، پی سی بی اور کیبل آپریٹرز کے درمیان معاہدوں پر دستخطوں کی تقریب سے خطاب کیا۔

خطاب میں وزیراعظم نے معاہدے کو ایک مثبت قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے سے پی ٹی وی کو کرکٹ براڈکاسٹ سب سے پہلے نشر کرنے کا اعزاز حاصل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ براڈ کاسٹ سے پی ٹی وی کی کوریج اور معیار میں اضافہ ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں کرکٹ سیٹ اپ کی تنظیم نو کی ضرورت ہے جس سے دنیا میں پاکستان کو ناقابل شکست بنانے میں مدد ملے گی۔

ریڈیو پاکستان

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div