Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

عمران خان کی جاپان کےنو منتخب وزیراعظم کو عہدہ سنھبالنےپرمبارکباد

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے جاپان کےنومنتخب وزیراعظم یوشی...
اپ ڈیٹ 17 ستمبر 2020 11:30am

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے جاپان کےنومنتخب وزیراعظم یوشی ہیڈے سوغا (yoshihide suga)کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکبادی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یوشی ہیڈے کو جاپان کا نیا وزیراعظم منتخب ہونےپرمبارک پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ جاپان کے نئے وزیراعظم کے ساتھ پاک جاپان دوستی کو مزید مستحکم بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ یوشی ہیڈے سوغا کے وزیر اعظم منتخب ہونے سے پاک-جاپان دوستی سمیت دونوں ممالک کے مابین بڑھتے ہوئے اشتراک میں مزید تقویت کیلئے ان کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جاپان کی پارلیمنٹ نے آج یوشی ہیڈے سوگا کو ملک کا نیا وزیراعظم منتخب کیا ہے۔

جاپانی پارلیمنٹ نے 71سالہ سابق کارڈ بورڈ فیکٹری ورکر اور ایک کاشتکار کے بیٹے کی دنیا کی تیسری بڑی معیشت کے لیڈر کے طور پر انتخاب کی تصدیق کی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div