Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

اپوزیشن کو مزید سخت مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا، شیخ رشیدکی پیشگوئی

اسلام آباد:وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پیشگوئی کی ہے کہ اپوزیشن...
شائع 17 ستمبر 2020 10:34am

اسلام آباد:وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پیشگوئی کی ہے کہ اپوزیشن کو مزید سخت مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا،ملک کیلئے ایف اے ٹی ایف کی منظوری بہت ضروری تھی۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو اجلاس میں بڑی ناکامی ہوئی ،اپوزیشن کو آگےسخت مشکلات ہونے والی ہیں،اپوزیشن کے30سےزیادہ ووٹ غیر حاضر تھے۔

شیخ رشید نے کہا کہ کل ایسا بل منظور ہوا جو ملک کیلئے بہت ضروری تھا،گرےلسٹ میں آنے کیلئے ایف اےٹی ایف کی بہت ضرورت تھی،نیب کےقانون میں کوئی ترمیم نہیں ہوئیں۔

وزیرریلوے نے مزید کہا کہ اپوزیشن کیخلاف آئینی وقانونی شکنجہ سخت ہوگا،پارلیمنٹ میں کل پیپلزپارٹی زیادہ ایکٹوتھی،کراچی کےمعاملات بہتر طور پر حل ہوں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div