Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

پاکستان کرکٹ بورڈ میں کوئی عہدہ نہیں مل رہا، شاہد آفریدی

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد...
اپ ڈیٹ 17 ستمبر 2020 05:17pm

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے واضح کردیا کہ اُنہیں پاکستان کرکٹ بورڈ میں کوئی عہدہ نہیں مل رہا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے موجودہ ڈومیسٹک سسٹم کی بھی حمایت کردی اور کہا کہ ریجنل کرکٹ کو مزید 2 سے 3 سال دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ کے فروغ کیلئے صرف جاوید آفریدی کو ایوارڈ دینا درست نہیں، باقی ٹیموں کے اونرز کو بھی ایوارڈ دینا چاہیئے۔

بوم بوم نے صوبائی حکومت کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے کاریگروں کو ٹیچر بنادیا ہے، جن کو پڑھنا نہیں آتا وہ دوسروں کو کیا پڑھائیں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div