Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کمیٹی برائے پروگرام و کو آرڈینیشن، پاکستان کی بھاری اکثریت سے فتح

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان یو این اکنامک اینڈ سوشل کونسل کے 54 میں سے 52ووٹ لے کر کامیاب ہوا۔
شائع 17 ستمبر 2020 05:58pm

پاکستان نے اقوام متحدہ میں کمیٹی برائے پروگرام و کو آرڈینیشن کا انتخاب بھاری اکثریت سے جیت لیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان یو این اکنامک اینڈ سوشل کونسل کے 54 میں سے 52ووٹ لے کر کامیاب ہوا۔پاکستان نے 96 فیصد کی بھاری اکثریت کی حمایت حاصل کی۔کمیٹی کےلئے پاکستان کا دوبارہ انتخاب اقوام متحدہ کے اندر بامقصد انگیجمنٹ کا ثبوت اور بین الاقوامی اقتصادی تعاون اور دیرپا ترقی کے اہداف کے شعبوں میں پاکستان کی شراکت داری کا اعتراف ہے۔

کمیٹی منصوبہ بندی، پروگرام تشکیل دینے اور اقوام متحدہ کے کام کی کو آرڈینیشن کے طور پر کام کرتی ہے۔

کمیٹی میں پاکستان کی موجودگی سے اقوام متحدہ کے موثر طور پر پروگرام کی تشکیل اور بجٹ کی تیاری میں حصہ لینے میں مدد ملے گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div