Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

پی سی بی اورپی ایس ایل کے انٹرنیشنل میڈیارائٹس ہولڈر کامعاہدہ ختم

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے انٹرنیشنل میڈیا رائٹس...
اپ ڈیٹ 17 ستمبر 2020 08:17pm

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے انٹرنیشنل میڈیا رائٹس ہولڈر کا معاہدہ ختم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ واجبات کی ادائیگی سمیت متعدد مرتبہ معاہدے کی دیگر سنگین خلاف ورزیاں کرنے پر بورڈ نے پی ایس ایل 2020 کے انٹرنیشنل میڈیا رائٹس پارٹنر سے اپنا معاہدہ ختم کردیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میڈیا رائٹس برائے 2019 تا 2021 ٹیک فرنٹ انٹرنیشنل ایف زیڈ ای نے حاصل کر رکھے تھے تاہم بورڈ نے متعدد مرتبہ کنٹریکٹ کی سنگین خلاف ورزیاں کرنے پر اب یہ معاہدہ ختم کردیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے پراجیکٹ ایگزیکٹو شعیب نوید کا کہنا ہے کہ پی سی بی ایک پیشہ ور ادارہ ہے جو شفافیت سے کام کرتا ہے۔ اس معاملے میں متعدد مرتبہ یاد دہانی اور رابطے کے باوجود پارٹنر اپنی زمہ داریاں اور معاہدے کی پاسداری کرنے میں ناکام رہا، جس کے بعد پی سی بی کے پاس معاہدے کو ختم کرنے کے علاوہ اور کوئی آپشن باقی نہ رہا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ معاہدے کو اس وقت ختم کرنا اس لئے بھی ضروری تھا کیونکہ پی سی بی کو پی ایس ایل کے آئندہ ایونٹ کیلئے نئے شراکت دار کو ڈھونڈنے میں اب مناسب وقت مل جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی نے بین الاقوامی علاقوں کیلئے متعلقہ براڈکاسٹرز اور مختلف سب لائسنسی سے رابطے بھی شروع کردئیے ہیں۔ بورڈ نے پی ایس ایل 2021 کیلئے ایک مربوط میڈیا رائٹس اسٹریٹیجی تیار کرنے کےعمل کا بھی آغاز کردیا ہے۔

پی سی بی اس حوالے سے اپنے نقصان کو پورا کرنے کے دعویٰ کا حق محفوظ رکھتا ہے اور وہ اس سلسلے میں لیگ اور اس کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کو پیش نظر رکھتے ہوئے سخت ترین اقدامات اٹھائے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div