Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ کا نوجوان حیدر علی کو اہم مشورہ

کراچی: پاکستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ نے نوجوان بلے...
شائع 17 ستمبر 2020 09:31pm

کراچی: پاکستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ نے نوجوان بلے باز حیدر علی کو اپنی تکنیک بہتر بنانے کا مشورہ دے دیا۔

گزشتہ دنوں نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے حیدر علی کو تکنیک بہتر کرنے کا مشورہ دیا جبکہ یہ بھی کہا کہ پی سی بی کو زمبابوے کے خلاف سیریز میں نئے ٹیلنٹ کو موقع دینا چاہیئے۔

نوجوان بلے باز سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے حفیظ نے کہا کہ حیدر علی ایک انتہائی باصلاحیت اور پُراعتماد کھلاڑی ہیں لیکن ابھی اُنہیں بدستور تکنیک پر بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔

سینئر آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ اگر اُن کی تکنیک مزید بہتر ہوتی گئی تو وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں طویل عرصے تک ٹِک پائیں گے۔

انٹرویو کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی کو زمبابوے کے خلاف سیریز میں نوجوان ٹیلنٹ کو موقع دینا چاہیئے تاکہ اُنہیں بین الاقوامی کرکٹ کا تجربہ حاصل ہو۔

حفیظ نے مزید کہا کہ میں زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز میں ریسٹ کرنے کو تیار ہوں کیونکہ یہ نوجوان کھلاڑیوں کو چانس دینے کا بہترین موقع ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div