Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

'پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے باہر آجائے گا'

شبلی فراز نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ جوپاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیلنا چاہتے ہیں وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
شائع 17 ستمبر 2020 10:01pm

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے باہر آجائے گا۔

ایک ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ جوپاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیلنا چاہتے ہیں وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

شبلی فراز نے کہا کہ دشمنوں کی گھناونی کوششوں کو ناکام بنانے کےلئے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں قومی مفاد میں قانون سازی کی جاچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے ایک بار پھر قومی مفاد کے بجائے منفی رویے کو ترجیح دی ہے۔

ریڈیو پاکستان

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div