Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پاک افغان اور پاک ایران سرحد کیساتھ3بازاروں کے قیام کی منظوری

وزیراعظم عمران خان نے پاک افغان اور پاک ایران سرحدوں سے متعلق پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر تین بازاروں کے قیام کی منظوری دی ہے۔
شائع 18 ستمبر 2020 12:40am

وزیراعظم عمران خان نے پاک افغان اور پاک ایران سرحدوں سے متعلق پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر تین بازاروں کے قیام کی منظوری دی ہے۔

یہ منظوری جمعرات کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت پاک افغان اور پاک ایران سرحدی علاقوں میں مارکیٹوں کے قیام سے متعلق اعلی سطح کے ایک اجلاس میں دی گئی۔

بلوچستان میں دو اور خیبرپختونخوا میں ایک بازار آئندہ سال فروری تک مکمل کرکے فعال بنا دئیے جائیں گے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ان مارکیٹوں سے سرحدی علاقوں میں رہنے والے شہریوں کو کاروبار اور تجارت کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سرحد پر باڑ لگانے سے نقل وحمل کو باقاعدہ بنانے اور سمگلنگ کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔

ریڈیو پاکستان

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div