Aaj TV News

COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 326,216 736
DEATHS 6,715 13

کراچی: کاروباری ہفتے کے پانچویں روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مزید بہتری دیکھنے کو ملی ہے، انٹربینک میں ڈالر آج مجموعی طور پر 38 پیسے سستا ہوا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق آج انٹربینک میں پاکستانی روپیہ مزید تگڑا ہوا اور ڈالر کی قدر میں 38 پیسے کی کمی دیکھی گئی، جس سے امریکی کرنسی کی قدر 166 روپے 21 پیسے سے کم ہوکر 165 روپے 83 پیسے ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز کی بات کی جائے تو انٹربینک میں ڈالر 13 پیسے سستا ہوا تھا جس سے اُس کی قدر 166 روپے 34 پیسے سے کم ہوکر 166 روپے 21 پیسے ہوگئی تھی۔

دوسری جانب سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 14 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 14 ہزار 700 روپے جبکہ 10 گرام سونا 98 ہزار 337 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 4 ڈالرز کے اضافے سے 1953 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 8 ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 20 اور 18 روپے کی کمی سے 1300 اور 1114 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔